رسائی کے لنکس

دوسرا ٹیسٹ: سری لنکا کی پاکستان کے خلاف پراعتماد بیٹنگ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

سلوا پانچ رنز کے فرق سے سینچری نہ بنا سکے جب کہ جے وردنے نے 106 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

پاکستان کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 318 رنز بنائے ہیں اور یوں اسے میزبان ٹیم پر اب تک 153 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

جمعرات کو دبئی میں میچ کے دوسرے دن سری لنکا نے اپنی اننگز کا آغاز پہلے دن کے اسکور 57 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے شروع کیا لیکن جلد ہی اسے سنگاکارا اور چندی مل کی صورت میں دو مزید وکٹیں گنوانا پڑیں۔

لیکن کاؤشل سلوا نے جے وردنے کے ساتھ مل کر پراعتماد انداز میں بیٹنگ جاری پاکستانی باؤلروں کو آڑے ہاتھوں لیا۔

تاہم محمد حفیظ کی ایک گیند پر سلوا صرف پانچ رنز کے فرق سے اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے اور ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔

دوسرے دن کا کھیل جب ختم ہوا تو جے وردنے 106 جب کہ کپتان میتھیوز 42 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

پاکستان کی طرف سے اب تک جنید خان نے دو جب کہ راحت علی اور محمد حفیظ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

اس میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی لیکن اس کی پوری ٹیم صرف 165 رنز بنا پہلے ہی روز آؤٹ ہوگئی۔

تین کرکٹ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا۔
XS
SM
MD
LG