رسائی کے لنکس

ورلڈ کپ مقابلوں میں سری لنکا اور نیوزی لینڈ کی جیت

ورلڈ کپ مقابلوں میں سری لنکا اور نیوزی لینڈ کی جیت
ورلڈ کپ مقابلوں میں سری لنکا اور نیوزی لینڈ کی جیت

اس سے قبل بھارتی شہر چنائے میں کھیلے جانے والے گروپ اے کے میچ میں بظاہر مشکلات کا شکار نیوزی لینڈکی ٹیم نے کینیا کو صرف69 رنز پر آؤٹ کرکے یہ ہدف محض آٹھ اوورز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیاتھا۔

سری لنکا نےکینیڈا کے خلاف گروپ اے میں اتوار کو اپنا پہلا میچ 210 رنز سے جیت لیا ہے۔ ہمبن ٹوٹا میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقرہ پچاس اوورز میں سات کھلاڑیوں کے نقصان پر332 رنز بنائے۔

کینیڈا کی ساری ٹیم 36.5اوورز میں صرف122 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔

سری لنکا کی طرف سے جے وردنے نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ایک چھکے اور نو چوکوں کی مدد سے 100 رنز بنائے۔جبکہ کپتان سنگا کارا نے 92اوردلشان نے 50رنز سکور کیے۔

پچھلے ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کے خلاف ایک میچ میںمسلسل چار گیندوں پر چار وکٹیں حاصل کرنے والے سری لنکن باؤلر میلنگاکو کمر میں تکلیف کے باعث اس میچ میں شامل نہیں کیا گیا۔

78لاکھ ڈالرز سے زائد مالیت سے تیار ہونے والا ہمبن ٹوٹاکا مہنداراجا پاکسے اسٹیڈیم ایک نیا اسٹیڈیم ہے جس میں اس سے قبل صرف سری لنکا اور پاکستان کی اے ٹیموں کے مابین ایک میچ کھیلا گیا ہے۔ یہ دنیا کے بڑے کرکٹ گراؤنڈز میں سے ایک ہے۔

اس سے قبل بھارتی شہر چنائے میں کھیلے جانے والے گروپ اے کے میچ میں بظاہر مشکلات کا شکار نیوزی لینڈکی ٹیم نے کینیا کو صرف69 رنز پر آؤٹ کرکے یہ ہدف محض آٹھ اوورز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیاتھا۔

اتوار کو کھیلے جانے والے ان دونوں میچوں کے نتائج نے اُن ناقدین کو یقینا سوچنے پر مجبور کر دیا ہوگا جو 2015ء میں ہونے والے عالمی کپ میں صرف دنیا کی دس بہترین ٹیموں کو شامل کرنے کی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی تجویز کی مخالفت کررہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG