رسائی کے لنکس

سری لنکا اور بھارت کے درمیان میچ برابر


سری لنکا اور بھارت کے درمیان میچ برابر

سری لنکا اور بھارت کے درمیان میچ برابر

تین ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کو ایڈیلیڈ میں سری لنکا اور بھارت کے درمیان کھیلا جانے والا ایک روزہ میچ برابر رہا۔

سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنائے۔ چندی مل 81 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

بھارت کی طرف سے ونے کمار نے تین، ایشون نے دو اور عرفان پٹھان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں بھارت کی ٹیم بھی مقررہ 50 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنا سکی۔ گوتم گمبھیر نے 91 رنز بنائے جبکہ کپتان دھونی نے 58 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

ملنگا اور پریرا نے دو، دو اور کلاسکیرا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اب اسے اتفاق کہیے کہ دونوں ٹیموں نے پچاس پچاس اوورز کھیلے، دونوں کے نو، نو کھلاڑی آؤٹ ہوئے اور دونوں ٹیموں کا اسکور بھی ایک سا ہی رہا۔ جب کہ دونوں ٹیموں کے تین، تین کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔

بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

XS
SM
MD
LG