رسائی کے لنکس

شین وارن کی درست پیش گوئی


برطانوی کپتان اینڈریو سٹراس

برطانوی کپتان اینڈریو سٹراس

انگلش ٹیم کے کپتان اینڈریو سٹراس نے سابق آسٹریلوی کھلاڑی شین وارن کو ایک” انتہائی ذہین“ شخص قرار دیا ہے کیونکہ اُنھو ں نے بھارت اور انگلینڈ کے درمیان اتوار کو کھیلے گئے عالمی کپ کے میچ کے بارے میں پیش گوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ مقابلہ برابر یعنی ٹائی ہوگا۔

بنگلور میں گروپ بی کے اس سنسنی خیز میچ میں پچاسویں اوور کی آخری گیند پر ایک رن بنا کرانگلینڈ نے 338 رنز بنا لیے جو بھارت کے سکور کے برابر تھا اور یوں عالمی کپ مقابلوں میں چوتھی مرتبہ کوئی میچ برابر رہا۔

انگلینڈ کے کپتان نے میچ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”میرا خیال ہے کہ وارن ایک ذہین شخص ہے جس نے یہ پیش گوئی کی تھی۔ اس سے زیادہ میں اور کیا کہہ سکتا ہوں؟“

شین وارن

شین وارن

اس میچ سے پہلے اپنے ’ٹوئٹرپیج‘ پر لیگ سپن باؤلنگ کے بادشاہ مانے جانے والے سابق آسٹریلوی کھلاڑی وارن نے پیش گوئی کی تھی ” میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان میچ کا منتظر ہوں۔ یہ ایک سنسنی خیز مقابلہ ہوگا۔ میر ی پیش گوئی۔ٹائی (میچ برابر رہے گا)۔“

میچ کے بعد ’ٹوئٹر ‘ پر ایک بار پھر دیے گئے اپنے پیغام میں وارن نے کہا کہ ”اس سے پہلے کہ میچ برابر رہنے سے متعلق میری پیش گوئی کے بارے میںآ پ کچھ عجیب سوچیں، میرا خیال تھا کہ یہ ایک سنسنی خیز مقابلہ ہوگا۔ ٹائی کا لفظ تو بس زبان سے یوں ہی نکل گیا لیکن ٹھیک ثابت ہوا۔“

XS
SM
MD
LG