رسائی کے لنکس

ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ عالمی کپ کا پہلا راؤنڈ جاری


ہار جیت سے قطع نظر اچھی کرکٹ کھیلنے پر یقین رکھتا ہوں،شاہد آفریدی
ہار جیت سے قطع نظر اچھی کرکٹ کھیلنے پر یقین رکھتا ہوں،شاہد آفریدی

ویسٹ انڈیز میں جاری تیسرے ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ عالمی کپ میں پیر کو سری لنکا کا مقابلہ زمبابوے سے اور ویسٹ انڈیز کا انگلینڈ سے ہورہا ہے۔ ٹورنامنت میں جگہ بنائے رکھنے کے لیے سری لنکا کو یہ میچ جیتنا ضروری ہے۔ وہ اپنا پہلا میچ نیوزی لینڈ سے ہار چکا ہے۔

ادھر اتوار کو کھیلے گئے میچوں میں بھارت جنوبی افریقہ کو 14رنز سے ہرا کر سپر۔8مرحلے میں پہنچ گیا ہے جب کہ آسٹریلیا نے دفاعی چیمپئین پاکستان کو 34رنز سے ہرادیا۔

اس میچ میں پاکستان کے محمد عامر کی طرف سے آخری اوور میں بغیر کسی رن کے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوئے جو ان مقابلوں کی ایک انوکھی تاریخ ہے۔ ان میں سے تین کو عامر نے آؤٹ کیا جب کہ دو کھلاڑیوں کو وکٹ کیپر کامران اکمل نے رن آؤٹ کیا۔

دریں اثناء کامران اکمل ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ مقابلوں میں وکٹوں کے پیچھے 14 کھلاڑیوں کوسب سے زیادہ شکار کرنے والے وکٹ کیپر بن گئے۔ انھوں نے 14کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے سری لنکا کے سنگاکارا پر سبقت حاصل کرلی ہے۔

آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستانی کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ وہ ہار جیت سے قطع نظر اچھی کرکٹ کھیلنے پر یقین رکھتے ہیں۔

بھارت کی طرف سے سریش رائنا نے60گیندوں پر 101رنز بنا کر اس ٹورنامنٹ کی پہلی سینچری بنانے والے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرلیا۔

XS
SM
MD
LG