رسائی کے لنکس

تیسرا ٹیسٹ: پہلی اننگز میں آسٹریلیا کے 328 رن


ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 328 رن بنائے ہیں۔

ڈومینیکا کے شہر روزاؤ میں کھیلنے جانے میچ میں آسٹریلیا نے پیر کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھااور 7 وکٹوں کے نقصان پر 212 رن بنائے تھے۔

منگل کو میچ کے دوسرے روزوکٹ کیپر میتھیو ویڈ کی سینچری کی بدولت مہمان ٹیم 300 کا ہندسہ عبور کرنے میں کامیاب رہی۔ ویڈ 3 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 106 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی پوری ٹیم کھانے کے وقفے سے قبل 328 رن بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے سے شلنگ فورڈ نے شان دار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں۔

شلنگ فورڈ کا تعلق ڈومینیکا سے ہی ہے اور اپنے ہوم گراؤنڈ پر بین الاقوامی ٹیسٹ میچ کھیلنے والے وہ پہلے مقامی کھلاڑی ہیں۔ ان کے علاوہ کیمر روچ، رامپال اور ڈیرن سیمی نے بھی ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

تین ٹیسٹ میچوں کی اس سیریز میں آسٹریلیا کو پہلے ہی 0-1 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے اور آخری ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کی فتح کے باوجود بھی 'فرینک وورل' ٹرافی مہمان ٹیم کے ہی حصے میں آئے گی۔

XS
SM
MD
LG