رسائی کے لنکس

پاکستان انڈر19کرکٹ عالمی کپ کے فائنل میں

  • ب

پاکستان انڈر19کرکٹ عالمی کپ کے فائنل میں

پاکستان انڈر19کرکٹ عالمی کپ کے فائنل میں

نیوزی لینڈ میں کھیلے جارہے 19سال سے کم عمر کھلاڑیوں کے کرکٹ ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں پاکستان ویسٹ انڈیز کو چار وکٹوں سے ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

پاکستان کی طرف سے جیت کے لیے 213رنز کے تعاقب میں ایک بار پھر حماد اعظم نے زبردست کھیل پیش کرتے ہوئے بغیر آؤٹ ہوئے92رنزبنا کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔ میچ میں شاندار کارکردگی پر انھیں بہترین کھلاڑی کا اعزاز دیا گیا۔

قبل ازیں ویسٹ انڈیز نے مقررہ 50اوورز میںآ ٹھ کھلاڑیوں کے نقصان پر 212رنز بنائے۔ براتھ ویٹ85اور ڈاؤرچ 55رنز کے ساتھ نمایا بلے باز رہے۔ پاکستان کی طرف سے رضا حسن اور سرمد بھٹی نے دو دو جب کہ عثمان قادر اور بابر اعظم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی اور دورہ آسٹریلیا میں پے درپے شکست کے باعث ملک میں پریشان اور اداس کرکٹ کے شائقین انڈر 19ٹیم کی اس فتح سے خاصے خوش دکھائی دیتے ہیں ۔

انڈر 19ورلڈ کپ فائنل کے لیے دوسری ٹیم کا فیصلہ 27جنوری کو سری لنکا اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے مابین ہونے والے والے سیمی فائنل کے بعد ہوگا۔

XS
SM
MD
LG