رسائی کے لنکس

پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز کے تین اہم بلے باز ٹیم سے باہر


پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز کے تین اہم بلے باز ٹیم سے باہر
پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز کے تین اہم بلے باز ٹیم سے باہر

ویسٹ انڈیز نے رواں ماہ پاکستان کے خلاف کھیلے جانے والے ایک روزہ میچوں میں اپنے تین اہم اور تجربہ کار بلے بازوں کو ٹیم میں شامل نہیں کیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ کرس گیل،شِو نارائن چندرپال اور رام نریش ساروان کو پہلے دو ایک روزہ میچوں میں شامل نہ کرنے کی وجہ اس پالیسی کا حصہ ہے جس کا مقصد نئے کھلاڑیوں کو موقع دینا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

کرس گیل
کرس گیل

یہ تبدیلی ایک ایسے وقت کی گئی ہے جب پہلے ہی حالیہ کرکٹ ورلڈ کپ میں سینئر کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی کے باعث ویسٹ انڈیز کوئی قابل ذکر مقام حاصل کرنے میں ناکام رہا۔ ڈراپ کیے جانے والے یہ تینوں بلے بازمختلف اوقات میں ٹیم کی قیادت بھی کرچکے ہیں اور گذشتہ پانچ برسوں میں قابل ذکر کارکردگی دکھا چکے ہیں۔

بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ارنیسٹ ہلائر کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد ایسے کھلاڑیوں کو سامنے لانا ہے جو ورلڈ کپ کے دوران خراب کارکردگی کو جو کوارٹر فائنل میں پاکستان کے ہاتھوں شکست تک جاری رہی،میں بہتری لا سکیں۔

پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز کے دورے پر روانہ ہوچکی ہے جہاں وہ ایک ٹی ٹوئنٹی ، پانچ ایک روزہ اور دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

پاکستانی ٹیم میں بھی ایک روزہ میچوں کے لیے تبدیلیاں کی گئی ہیں جس میں وکٹ کیپر کامران اکمل اور باؤلر عبدالرزاق کو شامل نہیں کیا گیا۔

XS
SM
MD
LG