رسائی کے لنکس

انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں نو وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں دو، صفر سے فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

نوٹنگھم میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز نے میزبان ٹیم کو میچ جیتنے کے لیے 108 رنز کا ہدف دیا جو اس نے ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔

اس سے قبل مہمان ٹیم نے اپنی دوسری اننگز 61 رنز چھ کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی مگر اس کے باقی ماندہ بلے باز بھی جم کر نہ کھیل سکے اور پوری ٹیم 165 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پہلی اننگز میں 117 رنز بنانے والے سیموئیل اس اننگز میں 76 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

انگلینڈ کی طرف سے اینڈرسن اور بریسنن نے چار، چار وکٹیں حاصل کیں۔

ویسٹ انڈیز نے اس ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 370 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم نے 428 رنز اسکور کیے۔

سیریز کا آخری میچ سات جون کو کھیلا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG