رسائی کے لنکس

خواتین ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ: پاکستان نے بھارت کو ہرا دیا


فائل فوٹو

فائل فوٹو

پاکستانی باؤلروں کی اچھی کارکردگی کے باعث بھارتی ٹیم 99 رنز کے بظاہر اس آسان ہدف کو حاصل نہ کرسکی۔

پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی خواتین کرکٹ عالمی کپ کے گروپ اے کے ایک میچ میں بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دے دی۔

پیر کو سری لنکا کے شہر گال میں کھیلے جانے والے میچ میں کپتان ثنا میر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستانی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر صرف 98 رنز بنا سکی۔

لیکن پاکستانی باؤلروں کی اچھی کارکردگی کے باعث بھارتی ٹیم 99 رنز کے بظاہر اس آسان ہدف کو حاصل نہ کرسکی اور مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر صرف 97 رنز بنا سکی
پاکستانی ٹیم کی اپنے گروپ میں یہ پہلی کامیابی ہے۔

پاکستان میں کرکٹ کے شائقین کے لیے خواتین کی کامیابی ایک اچھی خبر ہے کیونکہ ایک روز قبل مردوں کی کرکٹ ٹیم کو روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں کولمبو میں آٹھ وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

تبصرے دکھائیں

XS
SM
MD
LG