رسائی کے لنکس

عالمی کرکٹ کپ: پاکستان ویمن ٹیم انگلینڈ سے ہار گئی


انگلینڈ کی بلے باز سارہ ٹیلر ہٹ لگاتے ہوئے
انگلینڈ کی بلے باز سارہ ٹیلر ہٹ لگاتے ہوئے

پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے مقررہ 20 اوورز میں 134 رنز کا ہدف ملا مگر پوری ٹیم 90 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے خلاف جمعرات کو گال میں گروپ اے کا اپنا افتتاحی میچ 43 رنز سے جیت لیا۔

انگلش ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئےمقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر133 رنز بنائے۔

لارا مارش نے 41 گیندوں پر 54 اور کپتان رمسیے ایڈورڈز نے 43 گیندوں پر 45 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو ایک اچھا آغاز فراہم کیا۔ دونوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 102 رنز بنائے۔

بعد میں پاکستانی باؤلرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور انگلش ٹیم کو مجموعی اسکور میں مقررہ اوورز کے اختتام تک محض 31 رنز کا اضافہ کرنے دیا جبکہ اس دوران اُن کی چھ وکٹیں بھی گریں۔

ثناء میر نے 20 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کی جبکہ نادیہ ڈار اور سعدیہ یوسف نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)
پاکستان کوجیتنے کے لیے 134 رنز کا ہدف ملا مگر پوری ٹیم 19.4 اوورز میں 90 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

جویریا خان نے سب سے زیادہ 23 رنز بنائے۔

انگلش ٹیم کی طرف سے ہولی کولوئن نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 9 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔
XS
SM
MD
LG