رسائی کے لنکس

چوالیس دن تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے 14 شہروں میں 49 میچ کھیلے جائیں گے۔

کرکٹ کی عالمی تنظیم آئی سی سی نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں کھیلے جانے والے کرکٹ ورلڈ کپ 2015 کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔

ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ 14 فروری کو سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔

پول اے میں آسٹریلیا، انگلینڈ، سری لنکا، نیوزی لینڈ ،بنگلہ دیش اور کوالیفائی کرنے والی دو ٹیمیں ہوں گی۔

پول بی میں پاکستان، بھارت،جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، زمبابوے، آئرلینڈ اور کوالیفائی کرنے والی ایک ٹیم شامل ہو گی۔

چوالیس دن تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا ور نیوزی لینڈ کے 14 شہروں میں 49 میچ کھیلے جائیں گے۔

2015ء میں ہونے والے کرکٹ عالمی کپ کا فائنل آسٹریلیا کے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔
XS
SM
MD
LG