رسائی کے لنکس

یونس خان عالمی درجہ بندی میں پانچویں نمبر پر


یونس خان

یونس خان

پاکستان کے بلے باز یونس خان بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ پہلے ٹیسٹ میچ میں ڈبل سنچری بنانے کے بعد عالمی درجہ بندی میں گیارہ درجے ترقی پاکر پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔

کرکٹ کی عالمی تنظیم آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ ٹیسٹ کرکٹ کی تازہ ترین عالمی درجہ میں انگلینڈ پہلے، بھارت دوسرے اور جنوبی افریقہ تیسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان، آسٹریلیا اور سری لنکا کے بعد چھٹے نمبر پر ہے۔

بلے بازوں میں سری لنکا کے کمار سنگاکارا اور باؤلنگ میں ڈیل اسٹین پہلے نمبر پر ہیں جبکہ ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں جیک کیلس پہلے پوزیشن حاصل کیے ہوئے ہیں۔ پاکستان نے اسپنرسعید اجمل ٹیسٹ باؤلرز رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر ہیں۔

XS
SM
MD
LG