رسائی کے لنکس

کرکٹ آسٹریلیا کے ساتھ وقار کے مذاکرات ناکام


وقار یونس (فائل فوٹو)
وقار یونس (فائل فوٹو)

وقار یونس کے بقول بورڈ کو ان کا پیش کردہ منصوبہ پسند نہیں آیا لہذا اور وہ نہیں جانتے کہ کرکٹ آسٹریلیا کی اصل ضرورت کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ وقار یونس اور کرکٹ آسٹریلیا کے درمیان مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکے۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ کریک مک ڈرمٹ رواں سال مئی میں اپنی ذمہ داریوں سے علیحدہ ہو گئے تھے جس کے بعد کرکٹ آسٹریلیا کی وقار یونس سے بات چیت چل رہی تھی۔

وقار یونس نے کرکٹ کی ایک ویب سائیٹ ’ای ایس پی این کرک انفو‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ آسٹریلوی ٹیم کی کوچنگ میں دلچسپی رکھتے تھے لیکن بورڈ سے ان کے مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکے۔

ان کے بقول آسٹریلوی بورڈ کو ان کا پیش کردہ منصوبہ پسند نہیں آیا لہذا اور وہ نہیں جانتے کہ کرکٹ آسٹریلیا کی اصل ضرورت کیا ہے۔

وقار یونس نے پاکستان کی طرف سے 87 ٹیسٹ میچوں میں 373 اور 262 ایک روزہ بین الاقومی میچوں میں 416 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

انھوں نے تقریباً ڈیڑھ سال تک پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کے فرائض بھی انجام دیے اور کی ان کی زیر تربیت پاکستان کی کرکٹ ٹیم گزشتہ سال عالمی کپ کے سیمی فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی تھی۔

بعد ازاں وقار یونس نے طبی اور نجی وجوہات کی بنا پر پاکستانی ٹیم کی کوچنگ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
XS
SM
MD
LG