رسائی کے لنکس

زمبابوے کے خلاف بنگلہ دیش کی 121 رنز سے فتح


بنگلہ دیش کے کرکٹرز (فائل فوٹو)

بنگلہ دیش کے کرکٹرز (فائل فوٹو)

بنگلہ دیش کے ضیاالرحمن نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور اس کارکردگی پر انھیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

بنگلہ دیش نے بولاویو میں کھیلنے جانے والے پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں زمبابوے کو 121 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک، صفر سے برتری حاصل کرلی۔

میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 269 رنز بنائے۔

ناصر حسین 68 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ زمبابوے کی طرف سے ماساکادزا نے چار وکٹیں حاصل کیں۔

270 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم 32.1 اوورز میں 148 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

بنگلہ دیش کے ضیاالرحمن نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور اس کارکردگی پر انھیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

سیریز کا دوسرا ایک روزہ میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔
XS
SM
MD
LG