رسائی کے لنکس

کرکٹرز کو اثاثہ جات ظاہر کرنے کے لیے پابند کرنے پر غور کیا جارہا ہے: وسیم باری


کرکٹرز کو اثاثہ جات ظاہر کرنے کے لیے پابند کرنے پر غور کیا جارہا ہے: وسیم باری
کرکٹرز کو اثاثہ جات ظاہر کرنے کے لیے پابند کرنے پر غور کیا جارہا ہے: وسیم باری

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف آپریٹنگ افسر وسیم باری نے کہا ہے کہ بورڈ اِس بات پر غور کررہا ہے کہ کھلاڑیوں کو پابند کیا جائے کہ وہ اپنی مالی حالت اور کُل اثاثہ جات کے بارے میں ادارے کو مطلع کرے۔

یاد رہے کہ تقریباً 10سال قبل جسٹس قیوم ملک پر مشتمل عدالتی کمیشن نے سٹہ بازی یا ‘نورا’ میچوں کے بارے میں تحقیقات کے بعد سفارش کی تھی کہ تمام کھلاڑیوں سے تحریری طور پر اُن کے اثاثہ جات کی تفصیل حاصل کی جائے۔

اِس بارے میں پی سی بی کے اعلیٰ افسر وسیم باری نے بتایا کہ کچھ کمپنیاں سیغہٴ راز طرز کی رپوٹ کے ساتھ اثاثہ جات کی تفصیل وصول کیا کرتی تھیں۔ اُن کے الفاظ میں، ‘پی آئی اے میں بھی ہم بھرا کرتے تھے کہ ہر ملازم کے اثاثے کیا ہیں، اور کرکٹ بورڈ میں بھی غور ہو رہا ہے۔’

وسیم باری نے مزید کہا کہ ابھی تک کسی کھلاڑی کی جانب سے جرمانے یا پابندی کے خلاف باقاعدہ اپیلیں دائر نہیں کی گئیں۔

پاکستان ٹی 20ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کی 30لاکھ روپے جرمانے کی معافی کے بارے میں وسیم باری نے بتایا کہ ابھی تک اِس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

اُنھوں نے کہا کہ صرف سابق کپتان یونس خان کی جانب سے ایک تحریری خط موصول ہوا ہے جِس میں اُنھوں نے اپنے اوپر پابندی کی تفصیلات طلب کی ہیں۔

XS
SM
MD
LG