رسائی کے لنکس

قائداعظم کرکٹ ٹرافی کا پانچ روز فائنل مصنوعی روشنیوں میں


قائداعظم کرکٹ ٹرافی کا پانچ روز فائنل مصنوعی روشنیوں میں
قائداعظم کرکٹ ٹرافی کا پانچ روز فائنل مصنوعی روشنیوں میں

پاکستان میں قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کا رواں ماہ کھیلا جانے والا فائنل میچ اس مرتبہ بھی مصنوعی روشنی میں کھیلا جائے گا جو’ڈے اینڈ نائٹ‘ ٹیسٹ میچ کھلانے کی بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی کوششوں کا حصہ ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ 20 دسمبر کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہونے والےاس پانچ روزہ فائنل میچ میں گلابی رنگ کی گیند استعمال کی جائے گا۔

پی سی بی کے سینئر رکن ثاقب عرفان کے بقول آئی سی سی چاہتی ہے کہ رکن ممالک اپنے ہاں گلابی گیندوں سے ایسے ڈے اینڈ نائٹ میچوں کے تجربے کریں اور قائد اعظم ٹرافی کا فائنل میچ مصنوعی روشنی میں کرانے کا فیصلہ بھی اسی تناظر میں کیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG