رسائی کے لنکس

کرائمیا نے روس سے الحاق کی درخواست کر دی


امریکہ کے صدر براک اوباما نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمر پوٹن سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے کہا کہ کرائمیا میں ریفرنڈم کے نتائج کو عالمی برادری تسلیم نہیں کرے گی۔

یوکرین کے نیم خود مختار علاقے کرائمیا نے ریفرنڈم کے بعد روس سے الحاق کی درخواست دے دی ہے۔

ریفرنڈم میں بڑی تعداد میں اہل ووٹروں نے روس سے الحاق کے حق میں ووٹ دیا تھا۔ کرائمیا کی پارلیمنٹ نے روس سے الحاق کی درخواست پیر کو منظور کی۔

امریکہ اور اس کے اتحادی یورپی یونین کے ممالک کرائمیا میں ریفرنڈم کے نتائج کے بعد روس کے خلاف ’تعزیرات‘ پر غور کر رہے ہیں جن کا اعلان بھی متوقع ہے۔

امریکہ کے صدر براک اوباما نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمر پوٹن سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے کہا کہ کرائمیا میں ریفرنڈم کے نتائج کو عالمی برادری تسلیم نہیں کرے گی۔

اُنھوں نے کہا کہ واشنگٹن اپنے یورپی اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر روس کے خلاف ’اقدامات‘کے لیے تیار ہے۔

یوکرین کے نیم خود مختار علاقے کرائمیا میں ریفرنڈم میں 97 فیصد ووٹروں نے روس سے الحاق کے حق میں ووٹ دیئے ہیں، اتوار کی رات دیر گئے پچاس فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہو چکی تھی۔

ملک کے کل اہل ووٹرز میں سے 75 سے 80 فیصد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

روس کے حامی کرائمیا کے رہنما سر گئی اکسیانووف کہا کہ اُن کی حکومت پیر کو باضابطہ طور پر روس سے الحاق کی درخواست کرے گی۔

یوکرین کے عبوری وزیراعظم آرسینی یاٹسنیوک نے کیو میں ایک ہنگامی اجلاس میں کرائمیا میں ووٹنگ کو ایک ’’ڈھونگ‘‘ قرار دیا۔

یوکرین کے دارالحکومت میں ردعمل

اُدھر یوکرین کے دارالحکومت کیو میں اتوار کو ہزاروں افراد جمع ہوئے اور اُنھوں نے کرائمیا میں ریفرنڈم کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے اسے یوکرین کو تقسیم کرنے کی کوشش قرار دیا۔

لیکن یوکرین کے لوگ افسردہ تھے کیوں کہ روس کو فوجی اعتبار سے یوکرین پر برتری حاصل ہے اور اُن کا خدشہ تھا کہ صورت حال کشیدہ ہو سکتی ہے۔
XS
SM
MD
LG