رسائی کے لنکس

کیوبا میں حکومت مخالف شخصیت ، اورلینڈو زپاٹا تمایو ، کی تدفین کی تیاریاں


کیوبا میں حکومت مخالف شخصیت ، اورلینڈو زپاٹا تمایو ، کی تدفین کی تیاریاں

کیوبا میں حکومت مخالف شخصیت ، اورلینڈو زپاٹا تمایو ، کی تدفین کی تیاریاں

کیوبا کی جیل میں ایک بھوک ہڑتا ل میں منگل کے روز 85 برس کی عمر میں ہلاک ہونے والی حکومت مخالف شخصیت ، اورلینڈو زپاٹا تمایو ، کی تدفین کی تیاریاں کی جا رہی ہیں ۔

اورلینڈو کی والدہ نے کہا ہے کہ کیو با کے حکام چاہتے تھے کہ وہ اپنے بیٹے کی تدفین مشرقی شہر بانیز میں میت کے گھر پہنچائے جانے کے فوراً بعد کر دیں ۔ لیکن انہوں نے اس سے انکار کیا اور تدفین کو جمعرات تک کےلیے موخر کر دیا تھا ۔

زپاٹا، ہوانا کے ایک ہسپتال میں اس بھوک ہڑتال کے بعد ہلاک ہوئے جس کے بارے میں ان کے حامیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے جیل کے حالات پر احتجاجاً کی تھی ۔

تاہم زپاٹا کی والدہ کیوبا کے عہدے داروں پر ان کی موت کا الزام عائد کرتی ہیں ۔

کیوبا کے صدر راؤل کاسترو نے بدھ کے روز کہا کہ وہ زپاٹا کی موت پر اظہار افسوس کرتے ہیں۔

کیوبا کی وزارت خارجہ کے ذریعے جاری ایک بیان میں مسٹر کاسترو نے زپاٹا کی موت کا الزام امریکہ پر عائد کیا لیکن یہ وضاحت نہیں کی کہ واشنگٹن اس کاذمہ دار کس طرح تھا ۔

XS
SM
MD
LG