رسائی کے لنکس

کیوبا:فضائی حادثے میں 68 ہلاک


کیوبا:فضائی حادثے میں 68 ہلاک
کیوبا:فضائی حادثے میں 68 ہلاک

کیوبا میں حکام کے مطابق سانتی سِپرٹس صوبے میں ایک مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے اور اس میں سوار عملے کے سات ارکان سمیت 68 افرادہلاک ہوگئے ہیں۔

جمعرات کو مشرقی شہر سانتی آگو ڈی کیوبا سے دارالحکومت ہوانا جا تے ہوئے یہ طیارہ گواسیمل کے علاقے میں گر کر تباہ ہو گیاتھا اورجمعے کو امدادی ٹیمیں طیارے کے ملبے سے لاشیں نکالنے میں مصروف ہیں۔

حادثے سے قبل ہوائی جہاز کے پائلٹ نے ہنگامی صورتحال کی نشاندہی کی تھی جب کہ علاقے میں ممکنہ ’ٹوماس‘ طوفان سے قبل یہ آخری پرواز تھی۔ حکام نے ’ٹوماس‘ کے جمعہ کو مشرقی کیوبا کے نزدیک سے گزرنے کی پیش گوئی کی ہے۔

حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ قومی فضائی کمپنی ’ایرو کیریبیئن‘ کا تھا اور اس میں سوار 61 مسافروں میں سے 28 غیر ملکی بتائے جاتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG