رسائی کے لنکس

کیوبا کے صدر سے امریکی وفد کی ملاقات


امریکی وفد کی کیوبا کے صدر سے ملاقات
امریکی وفد کی کیوبا کے صدر سے ملاقات

امریکی وفد کیوبا کے حکام سے ایلن گروس کی رہائی چاہتا ہے جنہیں مواصلاتی آلات رکھنے پر 15 سال کی سزا سنائی گئی تھی۔

کیوبا کے دارالحکومت ہوانا میں صدر راوؤل کاسترو نے ان امریکی قانون سازوں سے ملاقات کی جو 2009 سے ہوانا میں قید ایک امریکی شہری کی رہائی چاہتے ہیں۔

کیوبا کی حکومت نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صدر کاسترو اور امریکی وفد نے باہمی دلچسپی کے دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس ملاقات میں کیوبا کے وزیر خارجہ برونو روڈریگوئز بھی موجود تھے۔

امریکی وفد کیوبا کے حکام سے ایلن گروس کی رہائی چاہتا ہے جنہیں مواصلاتی آلات رکھنے پر 15 سال کی سزا سنائی گئی تھی۔ ایلن کیوبا میں امریکی محکمہ خارجہ کے ایک منصوبے پر بطور کنٹریکٹ ملازم کام کر رہے تھے۔

پچھلے سال بھی ایک ایسے ہی وفد نے کیوبا کے صدر سے امریکی شہری کی رہائی کے لیے ملاقات کی تھی۔

کیوبا کے حکام نے امریکی قیدی ایلن گروس کو امریکہ میں جاسوسی کے ارتکاب میں قید اپنے پانچ شہریوں کی رہائی سے مشروط کیا ہے لیکن امریکہ نے قیدیوں کے ایسے تبادلے کو مسترد کر دیا ہے۔
XS
SM
MD
LG