رسائی کے لنکس

عالمی کپ: سری لنکا نے کینیا کو نو وکٹوں سے ہرا دیا


ملنگا نے ہیٹرک کی اور مجموعی طور پر چھ وکٹیں حاصل کیں
ملنگا نے ہیٹرک کی اور مجموعی طور پر چھ وکٹیں حاصل کیں

کرکٹ ورلڈ کپ 2011ء کے منگل کو ہونے والے میچ میں سری لنکا نے کینیا کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

کولمبو میں کھیلے گئے گروپ "اے" کے میچ میں سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر کینیا کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پوری ٹیم 43.4 اوورز میں 142 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی۔

کینیا کے ابتدائی بلے باز مورس اوما اور سیرن واٹرز بالترتیب 1 اور 3 رنز کے اسکور پر پویلین لوٹ گئے ۔ جن کے بعد سی او ابویا نے 52 اور ڈی او ابویا نے 51 رنز بناکر کینیا کی بیٹنگ لائن کو سہارا دیا۔

تاہم ان دونوں کھلاڑیوں کے آئوٹ ہونے کے بعد افریقن ٹیم کا کوئی بھی بلے باز سری لنکن بالرز کا سامنا نہ کرسکا اور چار کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔

ورلڈ کپ 2011ء میں اپنے پہلا میچ کھیلنے والے لاسیتھ ملنگا نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیٹرک کی اور صرف 38 رنز کے عوض چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواباً سری لنکا نے 143 رنز کا ہدف 4ء18 اوورز میں صرف 1 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

سری اس سے قبل بنگلہ دیش سے ہونے والا اپنا لیگ میچ جیت چکا ہے جب کہ پاکستان کے ساتھ ہونے والے میچ میں اسے شکست ہوئی تھی۔ سری لنکا اپنا اگلا میچ ہفتے کو دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا۔

عالمی ایونٹ کے گروپ میچز میں کینیا اب تک کوئی فتح حاصل نہیں کرپایا اور یہ اس کی لگاتار تیسری شکست ہے۔

XS
SM
MD
LG