رسائی کے لنکس

ویسٹ انڈیز کی آئرلینڈ کے خلاف فتح


ویسٹ انڈیز کی آئرلینڈ کے خلاف فتح
ویسٹ انڈیز کی آئرلینڈ کے خلاف فتح

دسویں ورلڈ کپ کے سلسلے میں گروپ بی کے جمعہ کو دو میچ کھیلے جارہے ہیں جس میں ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کے درمیان موہالی میں اور انگلینڈ کا بنگلہ دیش سے چٹاگانگ میں ہورہا ہے۔

پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے آئر لینڈ کو 44 رنز سے ہرادیا۔ 276 رنز کے ہدف کے تعاقب میںآئرلینڈ کی پوری ٹیم انچاسویں اوورز میں 231 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ جوئس 84 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے بن نے چار اس سَیمی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی جس نے مقررہ پچاس اوورز میں 275رنز بنائے۔اسمتھ 107اور پولارڈ 94رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ آئرلینڈ کی طرف سے اوبرائن نے چار وکٹیں حاصل کیں۔

دوسرے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی جس کی پوری ٹیم 49.4 اوورز میں 225 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

بنگلہ دیش اور آئرلینڈ نے اس سے قبل تین ، تین گروپ میچ کھیلے ہیں اور ان میں سے ایک، ایک جیتا ہے جب کہ انگلینڈ نے چار میچوں میں سے دو میں کامیابی حاصل کی اور ایک برابر رہا۔ ویسٹ انڈیز نے تین میچوں میں سے دو میں فتح حاصل کی ہے۔

XS
SM
MD
LG