رسائی کے لنکس

ایران جوہری بات چیت، مبینہ سائبر حملے کی چھان بین


فائل
فائل

سوئز حکام کا کنہا ہے کہ نامعلوم افراد کے خلاف مجرمانہ دفعات کے تحت سیاسی جاسوسی کے شبہ میں کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ لیکن، ان حکام نے مزید تفصلات نہیں بتائیں

سوئزرلینڈ اور آسٹرین حکام نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ اس کے ایٹمی پروگرام پر چھ عالمی طاقتوں کی بات چیت کی خفیہ نگرانی کے لئے ہونے والے سائبر حملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔

برن میں سوئز اٹارنی جنرل کے دفتر کا کہنا ہے کہ تفتیشی افسران نے دو مئی کو جنیواء میں ایک گھر کی تلاشی لی اور وہاں موجود کمپیوٹر ہارڈوئر اور سافٹ وئر کو اپنی تحویل میں لیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ وہ نقصان پہچانے والے وائرس کو تلاش کر رہے تھے جو ممکنہ طور پر سوئزرلینڈ، آسٹریا اور جرمنی کے مختلف ہوٹلوں میں ہونے والی ان بات چیت پر نظر رکھنے کے لیے استعمال کئے گئے ہوں گے۔

آسٹریا کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کا بھی جائزہ لے رہا ہے کہ کہیں ویانا میں ہونے والے اجلاس میں اندرونی معاملات کو افشاء کرنے کا موقع تو فراہم نہیں کیا گیا تھا؟

سوئز حکام کا کنہا ہے کہ نامعلوم افراد کے خلاف مجرمانہ دفعات کے تحت سیاسی جاسوسی کے شبہ میں کارروائی شروع کردی گئی۔ لیکن، ان حکام نے مزید تفصلات نہیں دیں۔

اسرائیل ایران کے ساتھ ممکنہ نیوکلیئر ڈیل کی سخت مخالفت کرتا رہا ہےجس کو ایران جون کے آخیر تک امریکہ، چین، روس، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے ساتھ حتمی شکل دینے والا ہے۔ لیکن، اسرائیل نے ایسے کسی الزام میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔

اسرائیل کے نائب وزیر خارجہ زیپی ہوٹوویلی نے اسرائیلی فوجی ریڈیو سے بات چیت میں کہا کہ یہ تمام بین الااقوامی الزامات بے بنیاد ہیں۔ اس برے معاہدے سے بچنے کے لئے کیا اہم ہے اس پر توجہ دی جائے، ورنہ با لآخر ہم خود ایرانی ایٹمی پروگرام کو دیکھ لیں گے۔

اقوام متحدہ کی نیوکلیئر ایجنسی میں ایرانی سفارتکار رضا نجفی نے ویانا میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ آپ کو معلوم ہے کہ ان مذاکرات کا مخالف کون ہے۔ اور وہ جو کرسکتے ہیں ضرور کریں گے۔ یہ ہمارے لئے حیرت کی بات نہیں ہے۔ ہم بات چیت جاری رکھیں گے، احتیاطی تدابیر کی وجہ سے بات چیت کی اندرونی تفیصلات عوام میں نہیں جائیں گی۔

عالمی قوتیں ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے سے باز رکھنے کے لئے اس پروگرام پر قدغن لگانا چاہتی ہیں اور ایران کو کم سے کم ایک سال کی مہلت دینا چاہتے ہیں کہ تہران معاہدے کی خلاف ورزی نہ کرے۔ ایران چاہتا ہے کہ ایٹمی پابندی کے بدلے میں مغرب اور اقوام متحدہ کی جانب سے اس پر عائد معاشی پابندیاں ہٹا لی جائیں۔

XS
SM
MD
LG