رسائی کے لنکس

ممنوعہ ادویات استعمال کیں: سائیکلسٹ آرمسٹرانگ


لانس آرمسٹرانگ
لانس آرمسٹرانگ

گزشتہ بدھ کو انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے آرمسٹرانگ سے 2000ء کے سڈنی گیمز میں جیتے گئے کانسی کا تمغہ واپس کرنے کا کہا تھا۔

امریکہ کے ریٹائرڈ سائیکلسٹ لانس آرمسٹرانگ نے اعتراف کیا ہے کہ انھوں نے 1999ء سے 2005ء کے دوران اپنے ساتوں ٹور ڈی فرانس ٹائٹل مقابلوں میں کارکردگی بڑھانے والی ممنوعہ ادویات استعمال کی تھیں۔

41 سالہ امریکی سائیکلسٹ اس سے قبل مسلسل ڈوپنگ کے الزامات سے انکار کرتے رہے ہیں۔
ٹیلی ویژن پر اوپرا ونفری کو دیے گئے ایک انٹرویو میں آرمسٹرانگ نے کہا کہ وہ ان ممنوعہ اجزا کے استعمال کے بغیر یہ ساتوں اعزازت نہیں جیت سکتے تھے۔ یہ انٹرویو پیر کو ریکارڈ کیا گیا تھا۔

گزشتہ بدھ کو انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے آرمسٹرانگ سے 2000ء کے سڈنی گیمز میں جیتے گئے کانسی کا تمغہ واپس کرنے کا کہا تھا۔

گزشتہ سال امریکہ کی انٹی ڈوپنگ ایجنسی (یو ایس ڈے اے) کی طرف سے آرمسٹرانگ پر ممنوعہ ادویات کے استعمال کا الزام ثابت ہونے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد انھیں اپنے ساتوں ٹور ڈی فرانس کے اعزازات سے محروم ہونا پڑا تھا۔

رواں ہفتے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے ایک ممبر ڈک پاؤنڈ نے ’رائٹرز‘ کو بتایا تھا کہ آرمسٹرانگ کے اعتراف سے اولمپک مقابلوں میں سائیکلنگ کے مستقبل کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
XS
SM
MD
LG