رسائی کے لنکس

چیک ریپبلک: پراگ شہر میں دھماکے سے 40 زخمی


پیراگ میں دھماکا
پیراگ میں دھماکا

دھماکے سے نیشنل تھیٹر سمیت کئی قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی گونچ تقریباً ڈیڑھ کلومیڑ کے فاصلے تک سنی گئی۔

چیک ریپبلک کے دارالحکومت پیراگ میں پیر کو ایک زور دار دھماکے میں 40 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

سیاحوں میں مقبول جس علاقے میں دھماکا ہوا پولیس نے اسے ’سیل‘ کر کے عمارتوں کو خالی کرا لیا۔

پولیس نے بتایا کہ دھماکے کی نوعیت واضح نہیں لیکن خدشہ ہے کہ یہ دھماکا گیس کے اخراج کے باعث ہو سکتا ہے۔

دھماکے سے نیشنل تھیٹر سمیت کئی قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی گونچ تقریباً ڈیڑھ کلومیڑ تک سنی گئی۔

عہدیداروں نے بتایا کہ جس عمارت میں دھماکا ہوا وہاں کچھ لوگ کئی گھنٹوں تک پھنسے رہے۔
XS
SM
MD
LG