رسائی کے لنکس

تبتی باشندے چینی قمری سال کی تقریبات میں حصہ نہ لیں: دلائی لاما


تبت کے جلاوطن روحانی راہنما دلائی لامہ نے اپنے پیروکاروں پر زور دیا ہے کہ وہ چین کے زیر اقتدار علاقے میں تبتیوں کی حالت زار پر ہمدردی کے اظہار کے طورپر چین کے نئے قمری سال کی خوشیوں میں حصہ نہ لیں۔

دلائی لامہ نے اتوار کے روز یہ اپیل شمالی بھارت کے ایک قصبے دھرم شالہ میں، جہاں وہ جلاوطنی کی زندگی بسر کررہے ہیں ایک بودھ مندر میں ایک دعائیہ اجتماع میں کی ۔

انہوں نے کہا کہ تبت میں موجود تبتی باشندے مسلسل دوسرے سال بھی نئے قمری سال کی تقریبات نہیں منائیں گے اور انہوں نے جلاوطن تبتیوں پر زور دیا کہ وہ بھی ایسا ہی کیاکریں۔ ان تقریبات کاآغاز اتوار کو ہوا ہے۔

جلاوطن تبتیوں نے مارچ 2008ء میں بیجنگ کی حکومت کے خلاف ، تبت میں ہونے والی ایک شورش کو کچلنے کے لیے چینی حکومت کی ایک پکڑ دھکڑ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے 2009ء کی تقریبات کا بائیکاٹ کیا تھا۔

دلائی لامہ جمعرات کے روز وہائیٹ ہاؤس میں امریکی صدر باراک اوباما سے ملاقات کریں گے۔ چین مسٹر اوباما پر یہ ملاقات منسوخ کرنے پر زور دے چکا ہے اور واشنگٹن اس مطالبے کو مسترد کرچکا ہے۔

XS
SM
MD
LG