رسائی کے لنکس

دمشق کے فوجی مرکز میں دو بم دھماکوں میں چار افراد ہلاک


شام کی فوج کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دھماکوں سے 14 افراد زخمی بھی ہوئے۔ بیان کے مطابق ایک دھماکہ کاربم کے ذریعے کیا گیا تھا۔

شام کے عہدے داروں کا کہناہے کہ بدھ کے روز دمشق میں واقع ایک فوجی عمارت پر دو بم حملوں کے نتیجے میں چار سیکیورٹی گارڈ ہلاک ہوگئے اور عمارت کے کئی حصوں میں آگ بھڑک اٹھی۔

شام کی فوج کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دھماکوں سے 14 افراد زخمی بھی ہوئے۔ بیان کے مطابق ایک دھماکہ کاربم کے ذریعے کیا گیا۔

بدھ کے روز فوجی عمارت میں چند منٹوں کے وقفے سے ہونے والے دھماکوں کے بعد عمارت کے کئی حصوں میں آگ بھڑک اٹھی۔

شام کے وزیر اطلاعات عمران زوبی نے دھماکوں کاالزام دہشت گردوں پر لگایا۔

ایران کے پریس ٹیلی ویژن نے کہاہے کہ بدھ کے روز بم دھماکوں کی رپورٹنگ کے دوران ان کا ایک نمائندہ چھپ کر کیے گئے ایک حملے میں ہلاک، جب کہ ایک اور سرکاری خبررساں تنظیم کے دمشق بیورو کاچیف زخمی ہوگیا۔

شام میں ، جہاں گذشتہ 18 ماہ سے لڑائی جاری ہے، حالیہ بم دھماکے دارالحکومت دمشق پر تازہ ترین حملہ ہے۔ جب کہ منگل کو حکومت نواز ملیشیا کے زیر استعمال ایک عمارت بم حملوں کا نشانہ بنی تھی۔

باغیوں کا کہناہے کہ انہیں توقع ہے اس حملے سیکیورٹی کے ا علی ٰ عہدے دار ہلاک ہوئے ہیں۔
گذشتہ مہینے دمشق میں واقع ٹیلی ویژن ہیڈ کوارٹرز اور اقوام متحدہ کے مبصرین کے زیر استعمال ایک ہوٹل پر حملہ ہوا تھا۔

جب کہ جولائی میں اسی طرح کے ایک حملے میں شام کے وزیر دفاع اور تین دوسرے اعلیٰ سیکیورٹی عہدے دار ہلاک ہوگئے تھے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بن کی مون نے منگل کو جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کہاتھا کہ دنیا کو شام میں جاری تشدد کے خاتمے اور دونوں فریقوں کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کے لیے جلداز جلد اقدامات کرنے چاہیں۔
XS
SM
MD
LG