رسائی کے لنکس

دو بلند عمارتوں کے درمیان رسے پر چلنے کا ایک نیا ریکارڈ


دوسری بار ولنڈا نے آنکھوں پر پٹی باندھ کر مرینہ سٹی کے مغربی ٹاور کی طرف سے مشرقی ٹاور کی طرف واک کر کے آنکھوں پر پٹی باندھ کر کیے جانے والے ورلڈ ریکارڈ کو توڑ دیا۔

ایک مشہور امریکی بازی گر نے اپنی جان پر کھیل کر شکاگو کی فلک بوس عمارتوں کے درمیان بغیر کسی حفاظت کے رسے پر چل کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے

اتوار کو نک ویلنڈا کی اس کوشش کے دوران سڑک پر ان کی حوصلہ افزائی کے لیے ہزاروں افراد جمع تھے جب کہ یہ مناظر ٹیلی ویژن پر دکھائے گئے۔

دو عمارتوں کے درمیان چلنے کے علاوہ اُنھوں نے شکاگو دریا کو بھی عبور کیا۔

یہ فلک بوس عمارتوں کے درمیان سب سے بلندی پر ’واک‘ تھی اور پہلی بار ویلنڈا نے اتنے زیادہ عمودی زاویہ سے رسے پر چل کر ریکارڈ بنایا۔

ویلنڈا نے آنکھوں پر پٹی باندھ کر مرینہ سٹی کے مغربی ٹاور کی طرف سے مشرقی ٹاور کی طرف واک کی۔

ویلنڈا نے بعد ازاں ’ڈسکوری چینل‘ سے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس مرتبہ اُنھوں نے زیادہ مشق کی تھی۔

اُنھوں نے کہا کہ وہ زیادہ پر اعتماد محسو س کر رہے ہیں اور وہ اس کے لیے تیار بھی تھے۔

ویلنڈ ا ماضی میں دنیا کے سے اونچے آبشار نیاگرا کو بھی رسے پر چلتے ہوئے عبور کر چکے ہیں۔

ویلنڈا کے پردادا 73 سال کی عمر میں ایک رسے پر چلتے ہوئے گر کر ہلاک ہو گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG