رسائی کے لنکس

دارفور: بم حملے میں امدادی کارکن ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

دارفور کے سب سے بڑے شہر نیلا میں بین الاقوامی تنظیموں کے کچھ دفاتر میں لوٹ مار بھی کی گئی۔

اقوام متحدہ نے کہا کہ سوڈان کے مغرب میں واقع دارفور میں ہونے والے ایک بم حملے میں ایک امدادی کارکن ہلاک اور کم از کم دو زخمی ہو گئے۔

عہدیداروں نے بتایا کہ یہ اہلکار جمعرات کو مخالف سیکورٹی فورسز کی جھڑپ کی زد میں آ گئے۔

اقوام متحدہ کے ایک بیان میں کہا گیا کہ ایک راکٹ عالمی تنظیم کے ایک دفتر پر بھی لگا۔

بیان میں کہا گیا کہ دارفور کے سب سے بڑے شہر نیلا میں بین الاقوامی تنظیموں کے کچھ دفاتر میں لوٹ مار بھی کی گئی۔

جنوبی دارفو میں عہدیداروں نے بتایا کہ نیلا میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

دارفور میں 2003ء سے باغی گروپوں نے سوڈان کی مرکزی حکومت کے خلاف مزاحمت شروع کر رکھی ہے۔

اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق علاقے میں لڑائی کے باعث تین لاکھ افراد ہلاک ہوئے جب کہ بیس لاکھ لوگوں کو مجبوراً اپنا گھر بار چھوڑنا پڑا۔

ابھی اس علاقے میں وقفے وقفے سے لڑائی اور قبائلی جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔
XS
SM
MD
LG