رسائی کے لنکس

سوڈان: ریڈ کراس کا ایک یرغمالی کارکن رہا


سوڈان: ریڈ کراس کا ایک یرغمالی کارکن رہا

سوڈان: ریڈ کراس کا ایک یرغمالی کارکن رہا

ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے کہا ہے کہ گذشتہ سال سے سوڈان کے علاقے دارفر میں یرغمال بنا کررکھے جانے والے اس کے ایک امدادی کارکن رہا کردیا گیا ہے۔

آئی سی آر سی کے ایک عہدے دار نے کہا ہے کہ برطانوی اور فرانسیسی دوہری شہریت رکھنے والے گوتھیئر لیفیورے کو جمعرات کے روز رہا کیا گیا۔

اغواکار ن کی رہائی کے لیے تاوان کا مطالبہ کررہے تھے۔

لیفیورے کو 22 اکتوبر کو مغربی دارفر کے قصبے الجنینا کے قریب اس وقت اغوا کیا گیا تھا جب وہ ریڈکراس کی ایک گاڑی میں سفر کررہے تھے۔

مارچ میں جب سے بین الاقوامی فوجداری عدالت نے سوڈانی صدرعمر البشیر کو مبینہ جنگی جرائم کی بنا پرفردجرم عائد کی ہے، دارفر میں غیر ملکی امدادی کارکنوں کو بڑھتی ہوئی عدوات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔



XS
SM
MD
LG