رسائی کے لنکس

دارفور میں چار امن کارکن لاپتا ہیں: اقوام متحدہ


دارفور میں چار امن کارکن لاپتا ہیں: اقوام متحدہ
دارفور میں چار امن کارکن لاپتا ہیں: اقوام متحدہ

امن کاروں پر پچھلا ایسا حملہ مارچ میں جبل مرّہ میں ہوا تھا

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ سوڈان کے علاقے دارفور میں افریقی یونین کے چار امن کارکن لاپتا ہیں۔

دارفور میں اقوام متحدہ اور افریقی یونین مشن کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ یہ کارکن اتوار کے روز دارفور کے دارالحکومت نیالہ میں اپنے دفتر سے نکلے تھے۔ اس کے بعد سے ان کا کچھ پتا نہیں۔ حکام نے کہا ہے کہ انہیں ان چاروں کی سلامتی کے بارے میں تشویش ہے۔

دارفور میں باغی 2003 سے سوڈانی حکومت کے خلاف برسرپیکار ہیں۔ علاقے میں امن کاروں پر گاہے بگاہے حملے ہوتے رہتے ہیں۔ پچھلا ایسا حملہ مارچ میں جبل مرّہ میں ہوا تھا۔

XS
SM
MD
LG