رسائی کے لنکس

ڈیوڈ بیکھم کا ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان


انگلینڈ کی فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان اور عالمی شہرتِ یافتہ کھلاڑی ڈیوڈ بیکھم نے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں سیزن کے اختتام پر ریٹائر ہوجائیں گے۔

انگلینڈ کی فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان اور عالمی شہرتِ یافتہ کھلاڑی ڈیوڈ بیکھم نے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں سیزن کے اختتام پر ریٹائر ہوجائیں گے۔

بیکھم اس وقت فرانس کے 'پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی)' فٹ بال کلب سے منسلک ہیں جس کی رواں ماہ 'فرینچ لیگ' میں فتح میں بیکھم نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے 38 سالہ ڈیوڈ بیکھم نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ وقت اپنے انٹرنیشنل فٹ بال کیریئر کو ختم کرنے کے لیے بہترین ہے کیوں کہ ان کی ہمیشہ خواہش رہی ہے کہ وہ ایک چیمپئن کے طور پر کھیل سے رخصت ہوں۔

بیکھم نے کہا کہ وہ 'پی ایس جی' کے شکر گزار ہیں جس نے انہیں کھیل جاری رکھنے کا موقع فراہم کیا لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ اب انہیں ریٹائرمنٹ لے لینی چاہیے۔

ڈیوڈ بیکھم 'پی ایس جی' کی طرف سے 26 مئی کو 'ایف سی لارینٹ' کے خلاف میچ کھیلیں گے جو ان کے طویل انٹرنیشنل کیریئر کا آخری میچ ہوگا۔

برطانوی فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان نے برطانیہ کی طرف سے 115 میچز کھیلے ہیں جب کہ وہ صفی اول کے کئی کلبز سے بھی منسلک رہے ہیں۔

انہوں نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو چھ پریمیئر لیگ، دو ایف اے کپ اور چیپمئنز لیگ کا ٹائٹل دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

اسپین کے فٹ بال کلب 'ریئل میڈرڈ'، امریکہ کے 'ایل اے گلیکسی' اور فرانس کے 'پی ایس جی' کو بھی لیگ ٹائٹلز دلانے میں بیکھم کا اہم کردار رہا ہے۔

بیکھم نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز 1992ء میں 'مانچسٹر یونائیٹڈ' سے کیا تھا اور اس وقت ان کی عمر صرف 17 برس تھی۔
XS
SM
MD
LG