رسائی کے لنکس

ڈی بلاسیو نے نیویارک کے میئر کا حلف اٹھا لیا

ڈی بلاسیو (دائیں) اپنے اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ
ڈی بلاسیو (دائیں) اپنے اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ

ڈی بلاسیو نے تین مرتبہ شہر کے میئر رہنے والے مائیکل بلومبرگ کی جگہ لی ہے جنہیں شہر میں جرائم کی شرح میں کمی اور علاقے کو مزید ماحول دوست بنانے کے حوالے سے یاد کیا جاتا ہے۔

امریکہ کے شہر نیویارک میں لوگ نئے سال کی آمد پر خوشیاں منا رہے ہیں اور اسی دوران بل ڈی بلاسیو نے شہر کے میئر کے عہدے کا حلف اٹھایا ہے۔

بدھ کو نصف شب سے کچھ ہی لمحوں بعد ڈی بلاسیو نے بروکلین میں اپنے گھر کے سامنے حلف اٹھایا۔ حلف برداری کی باقاعدہ تقریب بدھ ہی کو ہو گی جس میں سابق امریکی صدر بل کلنٹن ان سے حلف لیں گے۔

ڈی بلاسیو نے تین مرتبہ شہر کے میئر رہنے والے مائیکل بلومبرگ کی جگہ لی ہے جنہیں شہر میں جرائم کی شرح میں کمی اور علاقے کو مزید ماحول دوست بنانے کے حوالے سے یاد کیا جاتا ہے۔

لیکن بلومبرگ کو ڈی بلاسیو اور بعض دیگر اس بات پر تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں کہ ان کے دور میں شہر میں طبقاتی فرق بڑھا جس میں زیادہ آمدن والے آرام دہ زندگی گزار رہے ہیں جب کہ کم آمدنی والے لوگ اپنے اخراجات کو پورا کرنے کی تگ ودو میں لگے رہتے ہیں۔

آمدن کے اس فرق کو کم کرنا ڈی بلاسیو کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہو گا۔ ان کے لیے شہر کی پولیس اور شہریوں کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانا بھی ان کے لیے ایک اہم معاملہ ہو گا۔
XS
SM
MD
LG