رسائی کے لنکس

صومالیہ: تشدد کے واقعہ میں صحافی ہلاک


تشدد کے واقعات میں اس سال صومالیہ میں اب تک 16 صحافی ہلاک ہوچکے ہیں۔

صومالیہ میں مسلح افراد نے ٹیلی ویژن کے ایک رپورٹر کو گولی مار کرہلاک کردیا ہے۔

تشدد کے واقعات میں اس سال صومالیہ میں اب تک 16 صحافی ہلاک ہوچکے ہیں۔

نیشنل یونین آف صومالی جرنلسٹس کے ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ منگل کی رات ضلع لاس انود میں یونیورسل ٹیلی ویژن کے رپورٹر احمد فرح الیاس کوگولیاں مار کر ہلاک کردیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 27 سالہ الیاس پر نامعلوم مسلح افراد نے اس وقت فائرنگ کی جب وہ ڈیوٹی کے بعد اپنے گھر واپس جارہے تھے۔

جرنلسٹس یونین نے کہا ہے کہ شبلے میڈیا نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے ایک ریڈیو رپورٹر محمد محمود ، جن پر اتوارکوموگادیشو میں فائرنگ کی گئی تھی، زندہ بچ گئے ہیں۔

صومالیہ صحافیوں کے لیے دنیا کے خطرناک ترین ممالک میں سے ایک بن چکاہے۔

جرنلسٹس یونین نے صحافیوں پر قاتلانہ حملوں کو سازش کا حصہ قراردیتے ہوئے حکام سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

حکام نے ان حملوں کے سلسلے میں ابھی تک کوئی گرفتاری نہیں کی ہے۔
XS
SM
MD
LG