رسائی کے لنکس

امریکہ کے کئی علاقے سمندری طوفان، باد و باراں کی زد میں


فائل
فائل

مسی سیپی کی جنوبی ریاست میں ہنگامی حالات سےنمٹنےسے متعلق عہدے داروں نےبتایا ہے کہ جمعرات کو ایک شخص اُس وقت ہلاک ہوا جب سمندری طوفان نےریاست کے مشرقی حصوں کو گھیر لیا

حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ کے وسط مغربی اور جنوب مشرقی علاقے اِس وقت شدید طوفان کی زد میں ہیں، جِس کے باعث کم از کم ایک شخص ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مسی سیپی کی جنوبی ریاست میں ہنگامی حالات سےنمٹنےسے متعلق عہدے داروں نے بتایا ہے کہ جمعرات کو ایک شخص اُس وقت ہلاک ہوا جب سمندری طوفان نےریاست کے مشرقی حصوں کو گھیر لیا۔

مسی سیپی میں قدرتی آفات سے نبردآزما ہونےوالے ادارے کے ترجمان، گریگ فِلن نے بتایا ہے کہ سمندری طوفان سے کیمپر کاؤنٹی میں عمارتوٕں کو نقصان پہنچا اور بجلی کی ترسیل کا سلسلہ معطل ہوگیا۔

بتایا گیا ہے کہ سمندری طوفان کے باعث قریب والی نوزوبی کاؤنٹی کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے، جہاں آفات سے نمٹنے والے ادارے کے اہل کار امدادی کام کے لیے پہنچ چکے ہیں۔

حکام نے ملک کی جنوبی ریاستِ الاباما کے لیے بھی شدید طوفان کا انتباہ جاری کیا ہے۔

گذشتہ رات، طوفان کے علاوہ موسلہ دھار بارش اور اولے پڑنے سے امریکہ کے وسط مغربی حصے خراب موسم کا نشانہ بنے، جس کے بعد مِزوری کے گورنر، جے نکسن نے ریاست میں ہنگامی حالات کا اعلان کردیا ہے۔
XS
SM
MD
LG