رسائی کے لنکس

ڈین جونز سپر لیگ ٹیموں کے کھلاڑیوں کے انتخاب کے لئے لاہور میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں شرکت کے لئے لاہور آئے ہیں۔

آسٹریلیا کے سابق کرکٹر ڈین جونز جنہیں اتوار کی دوپہر سفری کاغذات مکمل نہ ہونے پر اسلام آباد ائیرپورٹ سے ہی ڈی پورٹ کردیا گیا تھا ، رات کو دوبارہ لاہور پہنچ گئے۔

ڈین جونز پاکستان سپر لیگ کی ٹیم "اسلام آباد یونائیٹڈ" کے ہیڈ کوچ ہیں ، انہیں امیگریشن حکام نے سفری دستاویزات نہ ہونے پر واپس دبئی بھیج دیاتھا تاہم وہ دبئی سے امیگریشن کے مکمل کاغذات لیکر اتوار کی رات لاہور پہنچ گئے۔

ڈین جونز سپر لیگ ٹیموں کے کھلاڑیوں کے انتخاب کے لئے لاہور میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں شرکت کے لئے لاہور آئے ہیں۔

ڈین جونز نے ڈی پورٹ کی خبریں سامنے آنے پر ٹوئٹ کیا تھا کہ میرے پاس پاکستان کا ویزا تھا تاہم سفری کاغذات مکمل نہیں تھے، میں اتوار کی رات ہی دوبارہ لاہور پہنچوں گا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ انہیں وزارت داخلہ کی جانب سے ویز ا میں نرمی سے متعلق کوئی ہدایات نہیں ملی تھیں لہذا امیگریشن حکام نے ڈی جونز کو واپس بھیج دیا۔

XS
SM
MD
LG