رسائی کے لنکس

ننگر ہار بم حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 94 ہو گئی


اچین ضلع کے اس علاقے کا منظر جسے امریکی بم حمے کا نشانہ بنایا گیا (فائل فوٹو)
اچین ضلع کے اس علاقے کا منظر جسے امریکی بم حمے کا نشانہ بنایا گیا (فائل فوٹو)

خوگیانی نے کہا کہ پاکستان کی سرحد کے قریب مشرقی ننگر ہار کے دور افتادہ علاقے میں سرنگوں کے کمپلیکس پر ہونے والے بم حملے میں داعش گروپ کے کم کم ازکم چار راہنما بھی ہلاک ہوئے

افغانستان کے حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ کی فوج کی طرف سے مشرقی صوبے ننگر ہار میں کیے جانے والے سب سے بڑے غیر جوہری بم حملے میں ہلاک ہونے والے شدت پسندوں کی تعداد 94 تک پہنچ گئی ہے۔

ننگر ہار کے صوبائی گورنر کے ترجمان عطااللہ خوگیانی نے ہفتہ کو بتایا کہ شدت پسند گروپ داعش کے ہلاک ہونے والے شدت پسندوں کی تعداد بڑھ گئی ہے جو قبل ازیں 36 تھی۔

افغان وزارت دفاع کے ایک عہدیدار نے جمعہ کو کہا تھا کہ ؔحکام اچین ضلع میں بم حملے کا نشانے بننے والی جگہ کا معائنہ کررہے ہیں لہذا ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔

خوگیانی نے کہا کہ پاکستان کی سرحد کے قریب مشرقی ننگر ہار کے دور افتادہ علاقے میں سرنگوں کے کمپلیکس پر ہونے والے بم حملے میں داعش گروپ کے کم ازکم چار راہنما بھی ہلاک ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اس جگہ کو صاف کرنے کا کام جاری ہے۔

حالیہ ہفتوں میں اس علاقے میں افغان فورسز اور داعش کے جنگجوؤں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوتی رہی ہیں۔

XS
SM
MD
LG