رسائی کے لنکس

چین: کوئلے کی کان سے مزید پانچ افراد کی نعشیں برآمد


چین کے سرکاری خبررساں ادارے سنہوا کی خبر کے مطابق چین کے امدادی کارکنوں نے اتوار کے روز شمالی چین کی ایک کان سے، جس میں پانی بھر گیا تھا، مزید پانچ افراد کی نعشیں نکال لی ہیں، جس کے بعد ہلاک ہونے والوں کی تعداد 33 ہوگئی ہے۔

اس تازہ تلاش کے بعد اب پانچ افراد لاپتا ہیں۔ پچھلے مہینے شانسکی صوبے میں زیر زمین کوئلے کی ایک کان میں پانی بھرنے کے بعد اس میں 153 افراد پھنس گئے تھے۔

امدادی کارکنوں نے کان میں ایک ہفتے سے زیادہ عرصے تک پھنسے رہنے کےبعد پچھلے پیر کو ان میں سے 115 افراد کو زندہ نکال لیا تھا۔

زندہ بچ جانے والے 115 کان کنوں کا کہناہے کہ زیر زمین آٹھ روز تک وہ درختوں کی چھال کھاکر اور گدلاپانی پی کر زندہ رہے۔

اس حادثے نے چین میں کانوں کے حفاظتی انتظامات پر ایک بار پھر توجہ مرکوز کروا دی ہے، جہاں پچھلے سال 2600 سے زیادہ کان کن ہلاک ہوگئے تھے۔

XS
SM
MD
LG