رسائی کے لنکس

چینی کشتی کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 400 تک پہنچ گئی


امدادی کارروائیاں رات بھر جاری رہیں اور اس دوران درجنوں لاشیں برآمد کی گئیں۔ باور کیا جاتا رہا کہ مسافروں کی کثیر تعداد جہاز کے مرکزی حصے میں ہی پھنس گئی تھی۔

چین میں رواں ہفتے کے اوائل میں بحری جہاز کے ڈوبنے سے ہلاکتوں کی تعداد ہفتہ کو 400 کے قریب پہنچ گئی ہے۔

امدادی کارکنوں نے دریائے یانگزے میں الٹ جانے والے بحری جہاز کو پانی درست انداز میں نکالنے کے بعد اس میں سے کئی لاشیں برآمد کیں۔

پیر کو دیر گئے یہ بحری جہاز طوفان کی زد میں آنے کے بعد ڈوب گیا تھا۔ اس پر عملے ارکان سمیت 456 افراد سوار تھے جن میں سے صرف 14 کو ہی بچایا جا سکا۔

بچائے جانے والے افراد میں جہاز کا کپتان اور ایک انجینیئر بھی شامل ہیں جو اس وقت پولیس کی تحویل میں ہیں۔

جمعہ کو کی جانے والی امدادی کارروائیاں رات بھر جاری رہیں اور اس دوران درجنوں لاشیں برآمد کی گئیں۔ باور کیا جاتا رہا کہ مسافروں کی کثیر تعداد جہاز کے مرکزی حصے میں ہی پھنس گئی تھی۔

اس حادثے کو چین میں کئی دہائیوں میں پیش آنے والا ہلاکت خیز سمندری حادثہ قرار دیا جا رہا ہے۔

نومبر 1999ء میں صوبہ شانڈونگ میں ایک کشتی آتشزدگی کے بعد ڈوب گئی تھی اس واقعے میں 280 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

اس سے قبل 1948 میں شنگھائی کے قریب ڈوبنے والے بحری جہاز میں بتایا جاتا ہے 2750 سے 4000 کے درمیان افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG