رسائی کے لنکس

بولی وڈ کی کہکشاں میں جگمگانے والے نئے ستارے


یہ بریگیڈ کسی نہ کسی میگااسٹار کی رشتے دار ہے۔ کوئی کسی کا بیٹا ہے تو کوئی بیٹی، کوئی بہن تو کوئی کزن۔ مثال کے طور پر ٹائیگر شیروف ...

کراچی ... نئے سال میں نوجوان ایکٹرز کی ایک’بریگیڈ‘بالی وڈ میں اینٹری دینے کے لئے پر تول رہی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ بریگیڈ کسی نہ کسی میگااسٹار کی رشتے دار ہے کوئی کسی کا بیٹا ہے تو کوئی بیٹی، کوئی بہن تو کوئی کزن۔ مثال کے طور پر ٹائیگر شیروف۔

ٹائیگر شیروف ۔۔جیکی شیروف کے ’لعل‘
سنہ 1980 کے عشرے کی سپر ہٹ فلم ’ہیرو‘ کے ہیرو جیکی شیروف کے بیٹے ٹائیگر شیروف بھی بطور ہیرو اپنا ایکٹنگ کیرئیر شروع کرنے کے منتظر ہیں۔ وہ ساجد ناڈیا والا کی فلم ’ہیرو پنتی‘ میں نظر آئیں گے۔ و ہ کثرتی جسم کے مالک ہیں اور سلمان خان کی طرح قمیص نہ پہنیں تو ان کے ’سکس پیک‘ صاف نظر آتے ہیں۔ نئی فلموں کے لئے ’سکس پیک‘ رکھنے والا ہیرو کیا اہمیت رکھتا ہے اس کا اندازہ بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔

انیل کپور کے ’سپوت‘۔۔۔ہرش وردھن
’فرائیڈے موویز‘ کے مطابق اینگری مین انیل کپور کے بیٹے ہرش وردھن ڈبیو کریں گے ’مرزا صاحباں‘ میں جبکہ وہ انوراگ کشیپ کو فلم ’بومبے ویلوٹ‘ میں اسسٹ بھی کررہے ہیں۔

ارمان۔۔۔کرینہ کپور کے کزن
کپورخاندان کے چشم وچراغ بھی وقتاًفوقتاً بالی وڈ کا حصہ بنتے رہتے ہیں۔ ایک اور کپور جو جلد انڈسٹری جوائن کرنے والے ہیں ۔۔وہ ہیں کرینہ کپور کے کزن ارمان جین جو کام کریں گے ان کے شوہر کی پروڈیوز کردہ فلم میں۔

سنیل شیٹھی ’کی‘۔۔۔عطیہ
اسٹرونگ مین سنیل شیٹھی کی بیٹی عطیہ بھی اپنی ایکٹنگ کی صلاحیتوں کو سلور اسکرین کے ذریعے دنیا کے سامنے پیش کریں گی۔

کترینہ کپور کی بہن۔۔۔ایزابیلا
باربی ڈول کترینہ کیف کی بہن ایزابیلا بھی کم بجٹ والی ایک فلم کے ذریعے بالی وڈ میں قدم رکھیں گی۔

بریگیڈ میں شامل ان نئے نویلے فنکاروں کے لئے سال 2014کامیابی کا لانچنگ پیڈ ثابت ہوتا ہے یا نہیں۔۔۔یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔ البتہ، اتنا ضرور نظر آرہا ہے کہ پہلے سے انڈسٹری میں اپنا گاڈ فادر رکھنے والے یہ لوگ جلدی ہار نہیں مانیں گے اور کیا پتہ بار بار کی کوشش ہی ’چوکھا ‘رنگ لے آئے۔۔
XS
SM
MD
LG