رسائی کے لنکس

دپیکاکی ایک سا تھ دو فلمیں ریلیز کے لئے تیار


دپیکاکی ایک سا تھ دو فلمیں ریلیز کے لئے تیار
دپیکاکی ایک سا تھ دو فلمیں ریلیز کے لئے تیار

دپیکا پڈکون کی دو فلموں آگے پیچھے ریلیز ہونے والی ہیں جس کی وجہ سے ان دنوں دپیکا خاصی جذباتی اور اتاولی ہورہی ہیں ۔ ان کی ایک فلم بریک کے بعد کے ہیرو عمران خان ہیں جبکہ دوسری فلم کے ہیروابھیشیک بچن ہیں جس کا نام کھلیں ہم جی جان سے ہے۔ پہلی فلم 26 نومبر جبکہ دوسری فلم تین دسمبر کور یلیز ہونے جارہی ہے۔
دپیکا کا کہنا ہے کہ کھیلیں ہم جی جان سے تاریخی موضوع پر ہے جبکہ بریک کے بعد نارمل موضوع پر ہے ۔ انہیں بریک کے بعد سے زیادہ امیدیں ہیں۔ مگر یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا کہ کو ن سی فلم کامیاب ہوگی اور کون سی نہیں۔۔۔کیوں کہ بعض اوقات وہ ہوتا ہے جو سوچا بھی نہیں جاتا ۔

شادی تو کرنی ہی ہے، پھر جلدی کیا کرنا ، سشمیتا سین
سشمیتا سین نے دو تین دن پہلے ہی اپنی 35ویں سالگرہ منائی ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ انہیں شادی کی کوئی جلدی نہیں ، وہ آرام سے اور دیکھ بھال کے شادی کریں گی۔ اپنی زندگی میں ایک مرد کی عدم موجودگی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں سشمیتا کا کہنا تھا کہ ابھی میری تمام ترتوجہ میری دونوں بیٹیوں ہیں۔ایک بیٹی رینی خاموش مزاج جبکہ دوسری بیٹی علیشاہ بہت ہنس مکھ اور ملنسار ہے۔ میری ماں کہتی ہے کہ یہ بالکل مجھ پر گئی ہے۔ میں بھی بچپن میں اسی ہی تھی۔
سشمیتا کے بارے میں خبریں ہیں کہ آج کل وہ ڈائریکٹر وکرم بھٹ، اداکار رندیپ ہدیٰ اور ایک ہوٹل کے مالک سجنے نارنگ کے ساتھ زیادہ دیکھی جارہی ہیں۔ پھر بھی ان کا یہی کہناہے کہ وہ شادی کے معاملے میں سوچ بچار کریں گی ۔ ان کا کہنا ہے کہ شادی تو ہونی ہی ہے ۔
ان کی آنے والی فلم نو پرابلم ہے جس میں انہوں نے ایک شکی مزاج بیوی کا کردار ادا کیا ہے جو اپنے شوہر کا قتل کرنا چاہتی ہے۔ شوہر کا کردار انیل کپور نبھارہے ہیں۔
شاہ رْخ خان اور رنبیر کپور پہلی بار ایک ساتھ
بالی ووڈ ڈائریکٹر سری جیت مکرجی اور پروڈیوسر مدھو مانتنانے بنگالی فلم "آٹو گراف" کا ہندی ری میک کا اعلان کیا ہے ۔ اس فلم میں پہلی بار بالی ووڈ کنگ شاہ رْخ خان اور نوجوان اداکار رنبیر ساتھ کام کریں گے۔
شاہ رْخ اس فلم میں ایسے سْپر اسٹار کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے جس کی مقبولیت کم ہورہی ہے جبکہ رنبیر کپور ایک نوجوان ہدایتکار کا کردار نبھائیں گے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ پہلی بار ساتھ جلوہ گر ہونے والی اس جوڑی میں بہترین اداکاری کا مظاہرہ کرکے کون کس پر سبقتلے جاتا ہے۔

XS
SM
MD
LG