رسائی کے لنکس

کون ہے سب سے منفرد اور دلکش مسکراہٹ والی اداکارہ ۔۔۔؟

  • کراچی

Deepika-Padukone

Deepika-Padukone

بالی ووڈ حسینہ دپیکا پڈکون وہ خوش نصیب اداکارہ ہیں جن کی مسکراہٹ لوگوں کی اکثریت کو سب سے منفرد اور دلکش محسوس ہوتی ہے۔۔!!

ذرا سوچئے ۔۔۔بالی ووڈ کی وہ کون سی اداکارہ ہے جس کی مسکراہٹ آپ کو سب سے منفرد اور دلکش لگتی ہے۔ ۔۔؟ ۔۔سوچ کر بتایئے کہیں ایسا نہ ہو کہ آپ ایک ایکٹریس کا نام لیں اور دوسری ایکٹریس برا مان جائے۔۔۔

اگر آپ کو جواب دینے میں مشکل ہورہی ہے تو سن لیجئے ایک عوامی سروے کے مطابق بالی ووڈ حسینہ دپیکا پڈکون وہ خوش نصیب اداکارہ ہیں جن کی مسکراہٹ لوگوں کی اکثریت کو سب سے منفرد اور دلکش محسوس ہوتی ہے۔۔!!

یہ بات ہم نہیں بلکہ وہ لوگ کہتے ہیں جنہوں نے حال ہی میں دانتوں کی بیماریوں سے متعلق ایک سیمینار میں شرکت کی ۔موخر روزنامے” ٹائمز آف انڈیا“ اور” گلیم شیم “ڈاٹ کام کے مطابق بھارت کی ایک مشہور برانڈ کی کمپنی نے حال ہی میں ایک عوامی سروے میں لوگوں سے رائے لی کہ انہیں کس اداکارہ کی مسکراہٹ سب سے اچھی لگتی ہے ۔۔اور ۔۔۔جواب میں لوگوں کی اکثریت نے دپیکا پڈکون کا نام لیا۔

دپیکا اپنا نام سن کر چونک اٹھیں، مگر انہیں اس بات کی خوشی بھی تھی کہ لوگوں کو ان کی مسکراہٹ اس قدر پسند ہے لیکن جب خود ان سے یہی سوال کیا گیا کہ ان کی نظر میں سب سے اچھی مسکراہٹ کس کی ہے تو ان کا جواب تھا ”شاہ رخ خان“اور ”مادھوری دکشت“ کی۔

سروے رپورٹ کی بنیاد پر سیمینار کے فوری بعد دپیکا کو کمپنی کی جانب سے سب سے منفرد اور جادوئی مسکراہٹ والی شخصیت قرار دے دیا گیا۔
XS
SM
MD
LG