رسائی کے لنکس

کابینہ کی دفاعی کمیٹی کا پہلا اجلاس طلب


سرکاری ذرائع کے مطابق، اجلاس میں لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے مبینہ حملے، پاک بھارت تعلقات اور افغانستان کی صورتحال پر بات چیت ہوگی

وزیراعظم نواز شریف کی صدارت میں وفاقی کابینہ کی دفاعی کمیٹی کا پہلا اجلاس جمعرات کو طلب کیا گیا ہے۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے کئے گئے مبینہ حملوں کے علاوہ پاک بھارت تعلقات زیر بحث آئیں گے، جس میں وزیر اعظم کو بریفنگ دی جائے گی، جبکہ افغانستان کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوگی۔


نواز شریف کی صدارت میں ہونےوالے اجلاس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیر، وزیراطلاعات و نشریات پرویز رشید اور وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار سمیت چیئرمین چیف آف اسٹاف کمیٹی اور پاکستانی افواج کے سربراہان شرکت کرینگے۔
XS
SM
MD
LG