رسائی کے لنکس

دہلی: فضائی آلودگی میں کمی کا تجربہ مکمل


دہلی
دہلی

عالمی ادارہٴ صحت کے 2014ء کے ایک سروے کے مطابق، دہلی فضائی آلودگی کے لحاظ سے دنیا کا بدترین شہر ہے، جس کی کسی حد تک وجہ یہ ہے کہ ہر وقت لاکھوں گاڑیاں سڑکوں پر موجود ہوتی ہیں

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ریکارڈ فضائی آلودگی میں کمی کے لئے ایک دن میں شہر کی کاریں طاق اور جفت نمبروں کے تحت سڑکوں پر لانے کا تجربہ مکمل ہوگیا ہے۔

اس تجرباتی نظام کا آغاز اس سال کے شروع میں کیا گیا تھا، جس کے تحت، طاق عدد والی لائنس پلیٹ کی گاڑیاں صرف طاق اعداد والی تاریخوں میں اور جفت عدد کی لائنس پلیٹ کی گاڑیاں جفت اعداد والی تاریخوں میں بالترتیب چلائی جاسکتی تھیں۔

عالمی ادارہٴ صحت کے 2014ء کے ایک سروے کے مطابق، دہلی فضائی آلودگی کے لحاظ سے دنیا کا بدترین شہر ہے، جس کی کسی حد تک وجہ یہ ہے کہ ہر وقت لاکھوں گاڑیاں سڑکوں پر موجود ہوتی ہیں۔

بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران شہر میں آلودگی کا تناسب 50 فیصد کم دیکھنے میں آیا۔ تاہم، یہ بات فوری طور پر واضح نہیں کہ یہ نتائج کس طرح حاصل کئے گئے اور یہ کہ آیا طاق و جفت اعداد کا منصوبہ کیا مستقل بنیادوں پر نافذ کردیا جائے گا؟

ایک ایسے شہر میں جہاں سڑکیں عموماً کاروں کی وجہ سے گویا بند ہوجاتی ہیں تجرباتی مدت کے دوران ڈرائیوروں نے قوانین پر عمل کیا، بہت سے شہریوں نے پبلک ٹرانسپورٹ، آٹو رکشہ، ٹیکسی اور سائیکلیں استعمال کیں یا پھر ایک کار میں کئی لوگوں نے مل کر آنے جانے کا بندوست کیا یا پھر گھروں میں ہی رہے۔

خلاف ورزی کرنے والوں کو 30 ڈالر کے مساوی رقم کا جرمانہ کیا جارہا تھا، جو کہ بیشتر بھارتیوں کے لئے یہ خاصی رقم ہے۔

تاہم، خواتین ڈرائیور سمیت بعض لوگوں کو جفت اور طاق نمبروں کی اس پابندی سے مثتثنیٰ بھی قرار دیا گیا ۔

XS
SM
MD
LG