رسائی کے لنکس

ڈنمارک: وزارتوں میں ردوبدل، خارجہ اور دفاع کی وزارتیں خواتین کے سپرد


ڈنمارک کے وزیر اعظم مسٹر لوئکے رسمسن
ڈنمارک کے وزیر اعظم مسٹر لوئکے رسمسن

ڈنمارک کے وزیر اعظم نے حکومت میں ایک بڑے ردوبدل کا اعلان کیاہے جن میں پہلی بار خواتین کو خارجہ اور دفاع کی وزارتیں دی گئی ہیں۔

لارس لوئکے رسمسن نے حکومت کی 19 میں سے 16 وزارتوں میں وزرا کی تبدیلی کی سفارش کی ہے۔

Lene Espersen کو امور خارجہ کا قلم دان سونپا گیا ہے۔ وہ Per Stig Moellerکی جگہ لیں گی۔وہ اس سے قبل اقتصادی امور کی وزیر تھیں۔

Gitte Lillelund Bech کووزیر دفاع کا عہدہ دیا گیا ہے۔ وہ Soren Gade کی جگہ لیں گی جو عراق میں ڈنمارک کے فوجی یونٹوں کی تعیناتی سے متعلق خبروں کے طشت ازبام ہونے کی بنا پر کئی ماہ تک دباؤ میں رہنے کے بعد اپنے عہدےسے الگ ہورہے ہیں۔

اپریل 2009ء میں مسٹر لوئکے رسمسن کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ڈنمارک کے سینٹر رائٹ اتحاد کی حکومت میں یہ پہلا بڑا ردوبدل ہے۔

XS
SM
MD
LG