رسائی کے لنکس

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں بدھ کو سکیورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں چار حملہ آور ہلاک ہو گئے ہیں۔

ایف سی حکام کا کہنا ہے کہ اہلکار معمول کی گشت پر تھے کہ دور دراز علاقے سنگ سیلا میں پہلے سے گھات لگائے ہوئے مسلح افراد نے ان پر حملہ کر دیا۔ جوابی کارروائی میں دونوں اطراف سے کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا جس میں چار افراد ہلاک جب کہ ان کے چھ ساتھیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

حکام کے مطابق حراست میں لیے جانے والے حملہ آوروں سے بڑی تعداد میں ہتھیار اور گولہ بارود قبضے میں لیا گیا ہے۔

معدنی وسائل سے مالا مال صوبہ بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاوہ دیگر اضلاع میں اس سے قبل بھی سکیورٹی فورسز پر مہلک حملے کیے جاتے رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG