رسائی کے لنکس

ٹیکساس: گھریلو ساختہ گھڑی بنانے والا مسلمان طالب علم اسکول سے معطل ، اساتذہ نے گرفتار کرادیا۔


پولیس کا کہنا ہے کہ گھڑی خطرناک نہیں تھی، لیکن اسے غلطی سے دھماکہ خیز آلہ سمجھ لیا گیا تھا۔۔۔ احمد محمود کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ ذاتی ریڈیو اور بلو ٹوتھ اسپیکر بھی بنا چکا ہے

امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک اسکول میں اساتذہ نے گھریلو ساختہ ڈیجیٹل گھڑی کو بم سمجھ کر نویں جماعت کے طالب علم کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

میکارتھر ہائی اسکول اروینگ، ٹیکساس میں پیش آنے والے اس واقعہ میں اسکول اساتذہ کی اطلاع پر پولیس نے 14 سالہ طالب علم احمد محمد کو ابتدائی تفتیش کے بعد، ہتھکڑی لگا کر پولیس ہیڈکوارٹر پہنچا دیا۔ تاہم، اس بات کی تصدیق کے بعد کہ طالب علم نے بم نہیں بلکہ ڈیجیٹل گھڑی بنائی ہے، اسے رہا کر دیا گیا۔

احمد محمد کے مطابق، الیکڑونکس اس کا پسندیدہ مضمون ہے۔ اس نے چند دنوں قبل ہی میکارتھر ہائی اسکول ٹیکساس میں داخلہ لیا تھا اور الیکڑونکس کی اپنی ایجاد نئی ٹیچر کو دکھانا چاہتا تھا۔

طالب علم کا کہنا ہے کہ پولیس نے اس پر مقدمہ تو نہیں بنایا، لیکن اسکول نے تین دن کے لئے انھیں معطل کردیا ہے۔

احمد محمود کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ ذاتی ریڈیو اور بلو ٹوتھ اسپیکر بھی بنا چکا ہے۔ اس نے اتوار کی شب ایک سرکٹ اور پاور سپلائی کی مدد سے ڈیجیٹل گھڑی بنائی اور اسکول لے جا کر اپنی انجنیئرنگ کی ٹیچر کو دکھائی جنھوں نے اسے مشورہ دیا کہ وہ یہ آلہ کسی اور کو نہ دکھائے۔

انگریزی کی کلاس کے دوران گھڑی کی آواز سن کر ٹیچر نے اس آلے کی تلاشی لی اور چند ہی منٹوں بعد اسے ایک دوسرے کمرے میں پہنچا دیا گیا جہاں پانچ پولیس افسران بھی موجود تھے جنھوں نے اس کی ابتدائی تفتیش کی اور ہتھکڑی لگا کر اپنے ہمراہ پولیس ہیڈکوارٹر لے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گھڑی خطرناک نہیں تھی۔ لیکن، اسے غلطی سے دھماکہ خیز آلہ سمجھ لیا گیا تھا۔

اسکول انتظامیہ نے بھی واقعہ کے بارے میں ایک بیان جاری کیا ہے جس کے مطابق، انھوں نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے طلبہ اور اسٹاف کو ہمیشہ یہی تاکید کی ہے کہ وہ کوئی مشکوک چیز دیکھیں تو فوری اطلاع دیں۔

طالب علم کے والد، محمد احسان محمد جو کہ سوڈان سے امریکہ آئے ہیں کہتے ہیں کہ یہ واقعہ ان کے بچے کی نام کی وجہ سے پیش آیا۔

واقعہ کے بعد سماجی میڈیا پر بچے سے ہمدردی کرنے والوں کا ایک طوفان امڈ آیا ہے جو کہتے ہیں کہ وہ احمد کے ساتھ کھڑے ہیں۔

امریکی مسلمانوں کی تنظیم، کیئر کی نائب صدر ثروت حسین کے مطابق،واقعہ کا صدر اباما نے نوٹس لیا ہے اور وائٹ ہاوس کی جانب سے متاثرہ طالب علم سے رابطے کی کوشش کی گئی ہے۔

خبر کی آڈیو رپورٹ سننے کےلئے اپ درج ذیل لنک کلک کیجئے

Redio report on Muslim student
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:53 0:00

خبر کی مکمل ویڈیو رپورٹ دیکھنے کے لئے درج ذیل لنک کلک کیجئے۔

14year old Muslim student was accused and arrested on bringing a bomb to class
please wait

No media source currently available

0:00 0:01:31 0:00

XS
SM
MD
LG