رسائی کے لنکس

’دلیپ کما ر کے بعد کوئی سپر اسٹار نہیں آیا‘


دلیپ کمار اور مدھوبالا فلم مغل اعظم میں
دلیپ کمار اور مدھوبالا فلم مغل اعظم میں

ان دنوں جب بالی وڈ میں سپر اسٹار پر کافی تنازع چل رہا ہے۔ کبھی امتیابھ بچن کو سپر اسٹار ثابت کیا جا رہا ہے تو کبھی شاہ رخ خاں کو۔ اس کے علاوہ امیتابھ بچن کا نام کئی سیاسی تنازعات میں بھی لیا جا رہا ہے۔ اسی دوران امیتابھ کی اہلیہ اور پارلیمنٹ کی رکن جیا بچن نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ بھارت میں دلیپ کمار کے بعدسے کوئی سپر اسٹار پیدا ہی نہیں ہوا۔

اگرچہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ سپر اسٹار شپ پر یقین نہیں رکھتی ہیں، لیکن یہ ان کی اس بات سے بہت سے شائقین اتفاق کریں گے کہ بھارت کی فلم انڈسٹری میں واحد سپر اسٹار دلیپ کمار ہیں اور ان کے بعد کسی بھی دوسرے سپر اسٹار نے جنم نہیں لیا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ جیا بچن خود بھی اہم اداکارہ رہی ہیں اور انہوں نے کئی فلموں میں ہیروئن کا کردار ادا کیا تھا۔

ان دنوں وہ ملائم سنگھ یادو کی سماج وادی پارٹی کی جانب سے پارلیمنٹ کی رکن ہیں۔ آج کل انہیں بھی کئی سیاسی تنازعات میں ملوث کیا جا رہا ہے۔ ایسے میں ان کا یہ بیان لوگوں کو حیرت زدہ کر دینے والا ہے۔

XS
SM
MD
LG