رسائی کے لنکس

دوحہ میں سجا دو روزہ پاکستان فیشن شو


کچھ سال پہلے تک ملکی فضاء میں فیشن اور فیشن ڈیزائننگ دونوں تنگ نظری کے سبب زوال پذیر نظرآتے تھے۔ لیکن، اب صورتحال یکسر مختلف ہے۔ اب ملکی ڈیزائنرز کی پذیرائی ناصرف ملکی سطح پر ایک فخر سمجھی جانے لگی ہے، بلکہ بیرون ملک بھی پاکستانی فیشن اور ڈیزائنگ شہرت کی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے

پاکستانی فیشن ڈیزائنرز کے لئے اب ایک نئی دنیا جنم لے رہی ہے۔ کچھ سال پہلے تک ملکی فضاء میں فیشن اور فیشن ڈیزائننگ دونوں تنگ نظری کے سبب زوال پذیر نظرآتے تھے۔ لیکن اب صورتحال یکسر مختلف ہے۔ اب ملکی ڈیزائنرز کی پذیرائی ناصرف ملکی سطح پر ایک فخر سمجھی جانے لگی ہے، بلکہ بیرون ملک بھی پاکستانی فیشن اور ڈیزائنگ شہرت کی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔

مڈل ایسٹ خاص کر دبئی کے بعد اب دوحہ میں ’پاکستان فیشن ویک‘ ایک بڑا ایونٹ بن گیا ہے۔ اسی سلسلے کو آگے بڑھانے کے لئے اب 30 اپریل سے یکم مئی تک دوہا میں ہی دو روزہ فیشن شو جاری ہے ۔ شو میں پاکستان کے معروف فیشن ڈیزائنر اپنے ملبوسات کی نمائش کریں گے۔

شو کے آرگنائزر راحت منصور نے بتایا کہ ’اس شو کا مقصد پاکستانی ڈیزائنرز کو بین الاقوامی منڈی تک رسائی دینا ہے۔ شو میں 20سے زائد نامور اور ابھرتے ہوئے ڈیزائنر اپنے پریٹ، عروسی، لان، فارمل اور سیمی فارمل ملبوسات کو لوگوں کے سامنے پیش کریں گے۔ڈیزائنرز میں دیپک پاروانی، حسن شہریار یاسین، علی ذیشان اور عمران راجپوت اور دیگر ڈیزائنرز شریک ہوں گے، جبکہ کوریوگرافی کے فرائض عمران قریشی انجام دیں گے۔

پاکستان انٹرٹیمنٹ انڈسٹری سے وابستہ کچھ بڑے نام بھی اس شو کا حصہ ہوں گے جن میں عمران عباس، عائشہ خان، حمزہ علی عباسی اور دیگر بہت سے ستارے شامل ہیں ۔شو میں دوہا کی کئی متعدد شخصیات اور مختلف ممالک کے اعلیٰ سفارتی اہلکاروں کی شرکت بھی متوقع ہے۔

دوحہ فیشن شو میں شریک ڈیزائنرز کے ملبوسات 2سے 4مئی تک دوہا کے مخصوص آؤٹ لٹس پر دستیاب ہوں گے جبکہ ’ہم نیٹ ورک‘۔۔ شو کے لئے میڈیا پارٹنر کے فرائض انجام دے رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG